اس ویب گاہ(www.iqbalcyberlibrary.net) پر موجود برقی مواد کے استعمال پر درج ذیل دو طرفہ معاہدے کا اطلاق ہوتا ہے۔ اگر آپ کو مندرجہ ذیل شرائط سے متفق نہیں تو آپ اس ویب گاہ یا اس پر موجود برقی مواد استعمال نہ کریں۔
اقبال اکادمی پاکستان اس ویب گاہ پر موجود مواد مفت فراہم کرتی ہے۔
اس ویب گاہ پر موجو مواد کے جملہ معاملات میں صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین بشمول اقبال اکادمی آرڈیننس، ۱۹۶۲ء، کاپی رائٹ آرڈیننس، ۱۹۶۲ اور انٹلیکچول پراپرٹی آرگانائزیشن آف پاکستان ایکٹ، ۲۰۱۲ء کا اطلاق ہوتا ہے۔
یکم جنوری، ۱۹۸۹ء سے تصانیفِ اقبال کے حقوقِ اشاعت ختم ہو چکے ہیں۔
علامہ اقبال کے ذاتی کتب خانہ میں موجود کتب کے حقوقِ اشاعت بھی ختم ہو چکے ہیں۔
اقبال اکادمی کی مطبوعات بشمول کتب و جرائد کے حقوقِ اشاعت بحق اقبال اکادمی پاکستان محفوظ ہیں۔ صارف اکادمی کے مواد کو تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ تاہم برقی اشاعت اور تقسیم کے لیے اکادمی سے تحریری اجازت لینا درکار ہو گی، جو کہ عموماً دے دی جاتی ہے۔ ہر قسم کی کاغذی چھپائی/تقسیم ماسوائے تحقیقی مقاصد کے، قطعی منع ہے۔ تحقیق مقاصد کے لیے استعمال پر بھی اقبال اکادمی کا حوالہ دینا لازمی ہے۔
دیگر تمام کتب کے حقوقِ اشاعت/حقوقِ دانش ان کے مصنفین یا مالکان کے پاس ہیں۔ اقبال اکادمی نے ان کی اجازت کے تحت آن لائن اشاعت کی ہے۔ اس مواد کی اشاعتِ نو/ تقسیم منع ہے۔
اقبال اکادمی پاکستان اس ویب گاہ پر موجو معلومات یا ان سے اخذ کیے گئے نتائج یا ان معلومات پر اعتبار کر کے اٹھائے گئے کسی بھی قدم کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار نہ ہو گی۔